ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیدھی جنگ جیتنے میں نااہل پاکستان تخریبی کاروائیوں میں لگا ہوا ہے:جاوڈیکر

سیدھی جنگ جیتنے میں نااہل پاکستان تخریبی کاروائیوں میں لگا ہوا ہے:جاوڈیکر

Mon, 19 Sep 2016 19:33:16  SO Admin   S.O. News Service

گوہاٹی، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا گڑھ بن گیا ہے اور چونکہ وہ ہندوستان کے ساتھ براہ راست جنگ نہیں جیت سکتا، اس لیے تخریبی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔جاوڈیکر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کشمیر کے اڑی میں ایک فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں فوج کے 17جوان شہید ہو گئے جبکہ 19دیگر زخمی ہو ئے ہیں ۔یہاں ایک پروگرام سے الگ مرکزی وزیر نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کا بڑامرکز بن گیا ہے اور چونکہ وہ ہندوستان سے براہ راست جنگ نہیں جیت سکتا، اس لیے تخریبی سرگرمیوں میں لگا ہوا ہے۔فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑ ی دہشت گردانہ حملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سرکردہ وزراء اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔جاوڈیکر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک ترقی کی راہ پر پرامن طریقے سے آگے بڑھے۔


Share: